دہشت گردی،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا یا جائے،عارف شیرازی

جمعہ 17 فروری 2017 23:47

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سیدعارف شیرازی اور جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان نے سہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے احاطے میں ہونے والے خود کُش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دُعاکی ہے۔اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ سہون شریف کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ اس بہیمانہ کارروائی میں پاکستان دشمن عنا صر کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر فوری طور پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا یا جائے۔ جس میں نیشنل سکیورٹی پلان پر عمل در آمد کا جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے کوئی ٹھوس اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :