سرمایہ کاری واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، راشد وائیں

جمعہ 17 فروری 2017 23:47

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر راشد وائیں نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری لاگت میں کمی لائے، غیر روایتی شعبوں میں سرمایا کاری بڑھانے کے لیے سہولتیں فراہم کرے اور نئی منڈیا ں تلاش کرے راولپنڈی چیمبر میں تاجروں کے ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں باقی پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس سے درآمدات میں اضافہ ہو تا چلا گیا حکومت نے 2018 تک کے لیی35 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے جو حاصل کرنا مشکل ہے۔

انہوںنے کہاکہ سرمایاکاری واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ہمیں مقامی صنعت کی بحالی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے مراعات دینی ہوں گی ۔

(جاری ہے)

قیمتی پتھر، زیورات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے غیر روایتی شعبوں کو ترقی دینا ہو گی اس کے ساتھ ساتھ ہمیں نئی منڈیا ں بھی تلاش کرنا ہوں گی۔ راشد وائیں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے ہمیں یہاں فضائی اور زمینی راستوں کی بحالی، براہ راست پروازوں کے آغاز اور بہترین ریلوے نیٹ ورک و سڑکیں بنانی ہوں گی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، قزاقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم بہت کم ہے ہمیں ان ملکوں میں تعنیات کمرشل اتاشیوں کو فعال بنانا ہو گااس کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک میں بھی تجارت کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے اجلاس میں نائب صدر عاصم ملک، مجلس عاملہ کے اراکین اور دیگر ممبران چیمبر بھی موجود تھے۔