کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے سبب ختم کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 20:14

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے سبب ختم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بنا کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ بارش کے سبب ختم کیا گیا ہے۔ پشاور کی جانب سے 16 اوورز میں کوئٹہ کی ٹیم کو 118 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ تاہم بارش کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگ کا آغاز نہ ہو سکا جس کے بعد میچ کو ختم کر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔