چین مسئلہ شام سمیت عالمی مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے،لبنان میں چینی سفیر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 23:41

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) لبنان میں چینی سفیر وانگ کیچیان نے کہا ہے کہ چین مسئلہ شام سمیت موجودہ عالمی مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی بین الاقوامی کاوشوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین شام کے مسئلہ سمیت پیچیدہ عالمی مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی کاوشوں میں پوری طرح متحرک ہے ۔چین گزشتہ سال 2.15ارب ڈالرز کے ساتھ لبنان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے ۔دونوں ممالک کے مابین ثقافتی رابطہ سازی بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :