متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی اداروں نےعوام کوخبرداررہنے کی تلقین کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:11

متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی اداروں نےعوام کوخبرداررہنے کی تلقین کردی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) :متحدہ عرب امارات میں جاری بارشوں اور آندھیوں کے باعث حکام نے عوام کو خبردار رہنے کی اپیل کردی۔ایک اعلامیہ کے مطابق ملک کی فضاء مٹی اور دھول سے آلودہ ہونے کے باعث بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار حد نظر صفر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو مطلع کیا گیا ہے موسم کی خراب صورت حال کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط برتی جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :