چینی صدر کی سیہون شریف میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

دہشت گرد حملے کے بارے میں اطلاعات سے شدید صدمہ ہوا،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں ،چینی حکومت اور عوام پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ، چینی صدرکا صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام

جمعہ 17 فروری 2017 23:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین کے صدر شی چن پھنگ نے صوبہ سندھ میں سیہون شریف کے مزار پر ہونے والے حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین دہشتگردی کے خلاف جنگ ، ملکی استحکام برقراررکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کی مصمم حمایت کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

چینی صدر کی جانب سے جمعہ کو سیہون شریف کے مزار پر ہونے والے حملے کے بارے میں اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کے نام بھیجے جانے والے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی عوام پاکستانی قوم کے ساتھ المناک نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔

چینی حکومت کی جانب سے چینی عوام اور میں بذات خود حملہ میں جاں بحق ہونے والے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں اور زخمی ہونے والوں اور سوگواران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے اور سیہون میں ہونے والے المناک دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دہشت گرد حملے کے بارے میں اطلاعات سے شدید صدمہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :