ْوائس چیئرمین پی ایس پی اشفاق منگی کا سول ہسپتال جامشورو اور سول ہسپتال حیدرآباد کا دورہ

دشمن ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کو انتشار پھیلاکر خراب کرنا چاہتا ہے ، اشفاق منگی

جمعہ 17 فروری 2017 23:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے سول ہسپتال جامشورو اور سول ہسپتال حیدرآباد کا دورہ کیا اور سانحہ سیہون شریف کے زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر پی ایس پی نیشنل کونسل کے ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، انہوں نے کہا زخمیوں کے لواحقین اور شہید ہونے والوں کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک سے ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان ہضم نہیں ہوپارہا ہے اور ہر طریقے سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو استعمال کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی آہنگی و اتفاق سے ان مشکلات کا سامنا کرنا ہے اوروہ وقت دور نہیں جب ہمارے شہداء کے لہو سے انقلاب ضرور آئے گا اور ہمارے ملک میں ترقی خوشحالی اور امن و امان کا بول بالا ہوگا، بعد ازاں تمام رہنماؤں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی، شہداء کے درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔