ایف آئی اے کی کارروائی غیر قانونی کرنسی کی خرید وفروخت کرنیوالاملزم گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی کی خرید وفروخت کرنیوالے ملزم گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے انارکلی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ملزم احسان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم غیر قانونی کرنسی کی خرید وفروخت کا کاروبار کر تا تھا ، ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔