پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘عالمی برادری بھارتی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کرے ‘پاکستان پر امن ایٹمی ملک ہے ‘بھارت اس کو ہماری کمزوری سمجھ کر کسی غلط فہمی میں نہ رہے

پنجاب رکن اسمبلی چوہدری محمد طارق محمود باجوہ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:36

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب رکن اسمبلی چوہدری محمد طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے عالمی برادری کو چائیے کہ بھارتی جارحیت روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ایٹمی ملک ہے لیکن بھارت اس کو ہماری کمزوری سمجھ کر کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہر قسم کی بھارتی جاہیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارت بزدل دشمن ہے جو چھپ کر وار کرتا ہے۔وہ اتحاد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتکو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے مابین جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوگاانہوں نے کہا کے بھارت خطے میںامن کو سلپوتاز کرنے پر تلا ہوا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے تاکہ خطے میں امن کو برقرار رکھا جاسکے