محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون ‘ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 10جائیدادیں سیل

جمعہ 17 فروری 2017 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون جاری، پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 10 جائیدادیں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے ای ایم ای سوسائٹی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر 10 جائیدادیں سربمہر کردیںانسپکٹر میاں کفایت کا کہنا تھا کہ پراپرٹی نادہندگان پر لاکھوں روپے واجب الاد تھے جس کی وجہ سے جائیدادیں سربمہر کی گئی ہیں، پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سیل شدہ جائیدادوں کو ڈی سیل کردیا جائے گا۔