متحدہ عرب امارات کا2111ءتک مریخ پر شہرتعمیرکرنے کاعزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:10

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) :دبئی جس کومتحدہ عرب امارات کا نایاب گوہر تسلیم کیا جاتا ہے،یہ دنیا کے امیر ترین مقامات میں سے ایک ہے۔دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ رکھنے والا متحدہ عرب امارات اپنی حدود وسیع کرنا چاہتا ہے، اور یہ حدود مریخ تک جا ملتی ہیں۔نائب صدر ، وزیراعظم ، اور دبئی کا حکمران ، شیخ محمد بن رشید المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد اور افواج کے نائب سپہ سالار شیخ محمد بن زیادالنیہان2117تک مریخ پر انسانی آبادی تشکیل دینے کا اعلان کردیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک ہم میں سے کئی اس دنیا میں موجو د نہیں ہوں ، مگر یہ منصوبہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے پرجوش ہو گا، بن زیادنے اس موقع پر کہا ، کہ آئندہ آنے والے منصوبوں میں تعلیمی میدان میں ترقی پر ازحد توجہ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ضروری ہے ، تاکہ دیگر میدانوں میں ترقی ممکن ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق میں اماراتی سائینسدانوں کا ہونا ضروری ہے ۔ بعد ازاں اس میں بین الاقوامی سائنسدانوں کی شمولیت عمل میں لائی جائی گی ۔دوسروں سیاروں پر قدم رکھناحضرت انسان کا ایک دیرینہ خواب تھا۔منصوبے کے اعلان اور عمل درآمد میں100سال کا وقفہ منصوبہ کو صحیح طور پر سمجھنے کی غرض سے رکھا گیا ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے مذہبی راہنما نے مریخ پر مسلمانوں کے جانے پرفتویٰ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :