پنجاب بھر میں اراضی کی ملکیت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کردیا ‘عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے‘ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی کے سروس سینٹرز مکمل ہوچکے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کی بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اراضی کی ملکیت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل کردیا ہے ۔عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی کے سروس سینٹرز مکمل ہوچکے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا انقلابی منصوبہ مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے سے صوبے میں پٹوار کلچر سے لوگوں کو نجات ملے گی۔ حکومت کے اس تاریخی اقدام سے اراضی کی غلط رجسٹریوں،کرپشن،دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کا تاریخ ساز اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو بے جا مقدمہ بازی سے نجات ملے گی انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے اس بے مثال منصوبے سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گااورمنصوبے سے عوام کو فرد ملکیت کے فوری حصول اورانتقال اراضی میں سہولت میسر آئی ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے عوام کو ایک ہی چھت تلے اراضی کی دستاویزات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔ پنجاب لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے ۔سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر لائزڈ ڈیٹا سنٹرکا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔