کراچی میں سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قائم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) کراچی میں سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکومت سندھ نے کراچی میں سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبہ پر عمل درآمد کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حا صل کر لی گئی ہیں اور پی ڈی ایم اے نے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

کراچی میں ایمرجنسی خدمات کیلئے 25 مراکز قائم کئے جائیں گے۔ منصوبہ صوبہ کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قائم کر نے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ کراچی میں تمام ڈپٹی کمشنرز مطلوبہ سینٹرز کے قیام میں پی ڈی ایم اے کی رہنمائی و مدد کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ منصوبہ پر عملدرآمد سے کراچی میں قدرتی آفات ،آتشزدگی،اور دیگر ایمرجنسی کے واقعات سے نمٹنے اور امدادی کام کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی خدمات کا دائرہ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سا ئینٹفک تقاضوں کے مطابق کام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منصوبہ پر عملدرآمد میں ہر ممکنہ مدد کر ے گی ۔ اجلاس میں سیکریٹری ری ہیبلیٹیشن حکومت سندھ محمد راشد ، ڈائریکڑ جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ ، ایڈیشنل کمشنرII فرحان غنی، تمام ڈپٹی کمشنرز، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی حکومت سندھ،ن ڈائریکٹر ریسکیو کمشنر کراچی محمد ناصر، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، کنسلٹنٹ کے نمائندے ، چیف فائر آفیسربلدیہ عظمیٰ اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :