دنیا کی پہلی بغیرپائلٹ پرواز، جولائی میں دبئی میں خدمات کا آغاز کرے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:07

دنیا کی پہلی بغیرپائلٹ پرواز، جولائی میں دبئی میں خدمات کا آغاز کرے ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) :بجلی سے چلائی جانے والی پرواز 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں مسافروں کو لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اپنی نوعیت کی اس پہلی پرواز کے 8 پروپیلرز ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پرواز نہایت حساس نوعیت کی حامل ہے۔ اس میں غلطی اور نقص کے انتہائی محدود امکانات ہے ۔

(جاری ہے)

اگر اس کا ایک پروپیلرخراب ہوا تو دیگر 7 اس قابل ہوں گے کہ اس کو پرواز میں مدد فراہم کریں گے۔ اس پرواز کو مکمل طور پر ز مین سے کنٹرول کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق یہ خلائی سواری ایک مرتبہ تجربے سے گزاری جاچکی ہے۔یادرہے کہ یہ پرواز چین کے ڈرون میکر کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے ۔اس خلائی پرواز کو” EHANG184“ کا نام دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :