دبئی:آٹھ سالہ بچی کوجنسی طورپرہراساں کرنیوالےشخص کی سزامیں ایک سال کی توسیع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:07

دبئی:آٹھ سالہ بچی کوجنسی طورپرہراساں کرنیوالےشخص کی سزامیں ایک سال ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء): دبئی میں ملازمت پیشہ21 سالہ پاکستانی پر الزام عائد ہے کہ اس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں اسنے بچی کو دھمکانے کی غرض سے کہا کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تووہ اس کو قتل کرد ے گا۔پہلے پہل اس نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی تھی اوردعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی پاسپورٹ پر آویزاں عمر سے چھوٹا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے ہذا ملزم کے ملک بدری کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس کی سزا کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے ایک سال کے عرصے کی مدت تک کردیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ” اس نے میرے بھائی اور مجھے کھیلتے ہو ئے چھپنے کا کہا۔جب میرا بھائی چھپ گیا تو اس نے میری گردن اور گال پر زبردستی بوسہ لینا شروع کیا۔ میں اس وقت ڈر گئی اور اس کو تھپڑ دے مارا۔ اس نے مجھے قتل کی دھمکی بھی دی کہ میں نے اگر کسی کو بتا یا تو وہ مجھے قتل کرد ے گا۔ “ لڑکی کے باپ کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی بیٹی کو دیکھا تو وہ بہت پریشان تھی اور رو رہی تھی ۔ تاہم ڈرکے باعث وہ کچھ بول نہیں پارہی تھی۔فرانسیسی لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابقلڑکی کی گردن پرزخم کے نشانات اس واقعے کی حقیقت کو ثبوت ہو سکتے ہیں۔