دبئی:روسی حسینہ کی انفنیٹی ٹاورکی لہروں پرجھولتےہوئے ویڈیو،سوشل میڈیاپرنئی بحث چھیڑدی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:07

دبئی:روسی حسینہ کی انفنیٹی ٹاورکی لہروں پرجھولتےہوئے ویڈیو،سوشل میڈیاپرنئی ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء):سوشل میڈیا پر شہرت کے لئے کوئی کس حد تک جا سکتا ہے ؟کچھ گھنٹے قبل ایک ڈرامائی وڈیو دیکھنے میں آئی جس میں روس کی ماڈل نے متحدہ عرب امارات میں فلک بوس عمارت سے لٹکتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی۔روسی یہ خطرناک ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ کچھ افراد اس وڈیوکی حقیقتتسلیم کرنیکے لئے راضی ہی نہیں۔ 23 سالہ وکی اودنت کووااس وڈیو کے دوران محض اپنے ایک مددگار کاہاتھ تھامے ہوئے دیکھائی دیں۔

متحدہ عرب امارات کی ایک فلک بوس عمارت انفنیٹی ٹاور میں وہ ہوا کی لہروں میں جھولتی ہوئی دکھائی دیں ، اس نظارہ کوا انسٹا گرام کی بہترین وڈیوکہنا بے جا نہ ہو گا۔انسٹا گرام کی یہ ملکہ پہلے پیچھے کو جھکیں اور پھر بلندی پر اپنے مددگار کی مدد سے ہوا میں جھولناشروع کردیا۔

(جاری ہے)

اس نڈر حسینہ کا کہنا تھا کہ جب بھی میں اس وڈیو کو دیکھتی ہوں تو مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ کام میں نے ہی کیا ہے ۔

میری ہتھیلیا ں پسینے سے بھر جاتی ہیں۔“یاد رہے کہ اس حسینہ کہ انسٹا گرام پر3 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔دوسری جانب ان کے پرستاریہ وڈیو دیکھ کر ششد رہ گئے، کیونکہ انہوں نے کسی بھی قسم کا حفاظتی اقدام نہیں اپنا یا ہوا تھا۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح ممکن نہیں کہ وہ اپنے ساتھ کوئی حفاظتی اقدام نہ رکھتی ۔ کیونکہ یہ ماڈل اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھنے کے باعث بے حد مشہور ہیں ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ اگر انہوں نے کوئی حفاظتی قدام اپنا یا ہوا بھی تھاتو وہ عام آنکھ سے دیکھنا ناممکن تھا۔