انجمن تاجران آغا قادر داد زرعی چھوہارا منڈی کے انتخابات ‘دیدار حسین جتوئی بلا مقا بلہ صدر منتخب

جمعہ 17 فروری 2017 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) آغا قادر داد زرعی چھوہارا منڈی میں انجمن تاجران کے انتخابات میں دیدار حسین جتوئی بلا مقا بلہ صدر منتخب ہوگئے ا نکے مقابلے میں کسی نے فارم جمع نہیں کرایا تفصیلات کے مطابق روہڑی میں قائم ایشیا ء کی سب سے بڑی آغا قادرداد زرعی چھوہا را منڈی کے انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیٹی کے میمبران ذوالفقار احمد ،سیٹھ ڈھولو مل ،بھوجو مل نے صدر ،سینئرنائب صدر ، نائب صدر جنرل سیکر یٹری ،جوائنٹ سیکر یٹری ،خزانچی، آفس سیکر یٹری ،پریس سیکر یٹری کے عہدوں کے لیے نامزدگی فارم آخری دن وصول کیے انتخابات میں صدارتی امیدوار دیدار حسین جتوئی کے مقابلے میں کسی نے نامزدگی فارم جمع نہیں کروایا الیکشن کمیٹی کے میمبران نے دیدار حسین جتوئی کے بلا مقابلہ تین سالوں کے لیے صدر منتخب کا اعلان کردیا تاجر برادری بلا مقابلہ منتخب ہونے پر خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی اور مبارکباد دی دیگر عہدوں کے لیے الیکشن 28 فروری کو منعقد ہونگے جسمیں تاجران برادری ووٹ دیکر عہدیداروں کا چناو کرینگے ۔