پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے افسران اور ویکسینیٹرز کو مستقبل کے معماروں کو پولیو سمیت مختلف وبائی امراض سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنی ہونگی‘ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کا بیان

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نی27فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے افسران اور ویکسینیٹرز پر زور دیا ہے کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو سمیت مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنی ہونگی، اب مسنگ چلڈرین یا کوئی اور بہانہ نہیں سنا جائیگا۔

اپنی آفس کے کانفرنس ہال میں پولیو کے خاتمے والی ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ پولیو مہم یا ویکسینیشن کے دوراں AFP(پروٹین کی کمی(یا اس قسم کی بیماریوں مبتلا پائے جانے والے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ کیا جائے، جبکہ خسرہ کی بیماری کے خاتمے پر بھی بھرپور توجہ دی جائے، کیونکہ خسرہ کی ایک پھیلنے والی بیماری ہے، جس سے قوم کے بچوں کو بچانہ ہم سب کی مشترکہ ذمیداری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں کی بجلی کاٹنے والی شکایات پر کہا کہ اسکولوں او ر ڈسپینسریز یا ہیلتھ سینٹرز کی بجلی کسی صورت بھی نہیں کاٹی جاسکتی اگر کسی اسکول، ڈسپنسری یا سرکاری آفس کی بجلی سیپکو کی جانب سے کاٹی جائے تو ایسی رپورٹ فوری طور پر ڈی سی کنٹرول روم میں کی جائے۔ انہوںنے کہا آئی پی وی کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے وقت 24گیج سرنج کااستعمال کیا جائے اور23گیج کی سرنج استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ اگلے ماہ مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کی ویکسین سرنج کے ذریعے کی جائے گی۔اجلاس کے دوراں نائب میئر سکھرطارق چوہان نے بتایا کہ بچل شاہ کا علاقہ تمام وسیع ہے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ بچوں کو بہتر طریقے سے پولیو کے بچائو کے قطرے پلائے جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ ضلع سکھر کے بچے ہمارے اپنے ہیں ، جن کو بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں لینی چاہئیں۔ جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ٹیموںکی پابند ی سے تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے موقعے پر محکمہ صحت کے افسران اور فوکل پرسن کی جانب سے 27فروری سی02مارچ تک شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں آگاہی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :