جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش دھماکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش دھماکہ کے خلاف مدرسہ غوثیہ کے سامنے صوبہ سندھ کے صدر مفتی ابراہیم قادری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی جس میں مشرف محمود قادری،سعید احمد صدیقی مولانا عدیل چشتی ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، مولانا رضوان خان ، دیگر عہدیداران و کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر مفتی محمد ابراہیم قادری نے درگاہ سہیون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ کو ملک کی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارت امن و سلامتی اور محبت کے مراکز ہیں پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اس کو ختم کرنے والے خو د ختم ہو جائیں گے پاکستان کو بچہ بچہ ملک کے دفاع کے لئے ہر لحمہ تیار ہے

متعلقہ عنوان :