سکھرجرمنی باشندے کو گھنٹہ گھر کی تصاویر بنانے پر سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھرجرمنی باشندے کو گھنٹہ گھر کی تصاویر بنانے پر سیکورٹی اہلکاروں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) گھنٹہ گھر کی تصاویر بنانے والے جرمنی باشندے کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا زرائع کے مطابق سکھر کے مصروف ترین علاقہ گھنٹہ گھر چو ک پر تاریخی گھنٹہ کی تصاویر بنانے والے جرمنی باشندے کو سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑکر فارن سیکورٹی کے حوالے کردیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جرمنی باشندے کا نام kleinہے جو گھنٹہ گھر کی تصاویر بنا رہا تھا جب جرمنی باشندے سے پاسپورٹ ، ویزے کے بارے میں پو چھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ روہڑی میں اپنے دوست کے پاس آیا ہے اور پاسپورٹ ویز ا بھی اس کے پاس ہے افغانستان ، پاکستان دیگر ممالک ٹو ر پر آیا ہے فارن سیکورٹی نے جرمنی باشندے سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔