سیالکوٹ, ٹریفک حادثات متعدد افراد زخمی ہسپتال منتقل

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پسرور روڈ 10میل سٹاپ کے پاس ٹرک کو جھٹکا لگنے سے ٹرک کی چھت پر سویا ہوا 30سالہ عرفان ولد محمد بوٹا سکنہ آدمکے چیمہ گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیوایمبولینس میں طبی امداد دیتے ہوئے علامہ اقبال سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔بھاگووال روڈ المعروف’’ شفیع دا بھٹہ‘‘ بس سٹاپ کے پاس کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی18سالہ عبدالرحمٰن اور20سالہ شکیل،ایمن آباد روڈ سبزی منڈی کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر60سالہ حمیدہ بی بی ،اگوکی پھاٹک کے پاس دو موٹر سا ئیکلوں کے تصادم میں43سالہ وحید مراد،رویل گڑھا موٹر سائیکل سے گر کر18سالہ محمد رفیق،سمبڑیال روڈ رائے پور سٹاپ کے پاس نامعلوم رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی17سالہ فرحان،سمبڑیال دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں17سالہ فہد،خادم علی روڈماڈل ٹائون پلی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں22سالہ اسد،گوندل روڈ شادی وال سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں11سالہ زمان خان،مرالہ روڈ ماچھی کھوکھر سٹاپ کے پاس دو موٹر سا ئیکلوں کے تصادم میں19سالہ سرداراور 20 سالہ شمس،مرالہ روڈ کوٹلی لوہاراں کے پاسموٹر سائیکل کی سائیکل کو ٹکر سی16سالہ علی،چوک گھنٹہ گھر کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا29سالہ زاہد،بھاگووال روڈ کشنے والی پھاٹک کے پاس دو موٹر سا ئیکلوں کے تصادم میں17سالہ نورین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے علامہ اقبال سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :