سیالکوٹ, غیر قانونی طور پر مقیم5افغان با شندوں گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 23:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم5افغان با شندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ کلمہ چوک سے پولیس نے غیر قا نونی طور پر پاکستان میں مقیم ولی محمد، غازی خان سمیت تین اور تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ خورد سے ممتاز اور بادام خان کو گرفتار کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

گے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار تمام ا فغانی با شندوں کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ایک دوسر ی خبر کے مطابق پابندی کے باوجودشیشہ( حقہ) پینے والے چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ، 6بوتل شراب بھی برآمد کی گئی۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر حقہ( شیشہ) پینے والے رضوان، دانش، سہرام، شہزاد، فرح اور خاور کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چھاپہ کے دوران چھ بوتل شراب بھی برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔