جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کے تحت تحصیل نوازو جاگیر اور حاصل خان ٹالانی میں مرکز جماعت اسلامی خواتین کی جانب سے شرو ع کردہ 10 روزہ باوقار میڈیا مضبوط معاشرہ مہم کے حوالے سے پروگرامات

جمعہ 17 فروری 2017 23:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کے تحت تحصیل نوازو جاگیر اور حاصل خان ٹالانی میں مرکز جماعت اسلامی خواتین کی جانب سے شرو ع کردہ 10 روزہ باوقار میڈیا مضبوط معاشرہ مہم کے حوالے سے پروگرامات سے ضلع ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین شاہد ہ اعجاز نے کہا کہ اگر پاکستان میں میڈیا باوقار و مثبت اور صحیح معنوں میں اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تو ہمارہ ملک جو اسلامی آئین و قانون رکھتا ہے ، جہاں 98% مسلم آباد ی موجود ہے، وہاں ایک مضبوط اسلامی معاشرے کا قیام ممکن ہوجائے میں آپ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی رحہ کی وہ بات یاد کراتی چلوں جب ایک موقعے پر انہوں نے کہا تھا کہ " صحافت (میڈیا ) اور قوم کا عروج و زوال ایک ساتھ ہوتا ہی" اس لئے جماعت اسلامی جس کے پیش نظر اپنے قیام سے لیکر معاشرے میں موجود مسائل وہر پہلو پر رہتی ہے اس نے اس جدید دنیا جہاں میڈیا (الیکٹرانک ، پرنٹ سوشل اور دیگر ) کی اہمیت اور زیادہ ہوچکی ہے وہاں 10 فروری تا20 فروری 2017 باوقار میڈیا مضبوط معاشرہ کی مہم کا آغار کیا ہے ، اس سلسلے میں جماعت اسلامی خواتین پورے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں پروگرامات کے ذریعے عوام میں یہ شعور بیدار کرنے اٹھی ہیں تاکہ میڈیا کو یہ پیغام پہچے کہ ہم اپنے آئندہ آنے والے نسل میں اسلامی اقدار باحیا، باکردار معاشرے کا فروغ چاہتے ہیں نہ کہ بے حیائی، عریانی ، فحاشی اور غیر اسلامی مغربی روایات و کلچر کا فروغ جس کے لئے ملک میں چند مغرب زدہ میڈیا کے لوگ کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ان پروگرامات کے توسط سے میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ فروغ اسلام جس کا تقاضا خود آپ سے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے کہ آپ نیکی میں ساتھ دیں۔ ہماری مسلم نوجوان بچیوں اور باحیا و باپردہ خواتین کو مغرب زدہ تہواروں (ویلنٹائن ڈی و بسنت ڈی) جن پر عدالتوں نے بھی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اور نام نہاد آزادی و حقوق نسواں اور جدیدیت کا نام لیکر فروغ نہ دیں۔

سچ کا ساتھ دیں سچ کو لکھیں ایسا نہ کریں کہ ایک دفعہ مشہور و معرف کالم نگار حسین حقانی سے جب کسی نے نجی محفل میں سوال کیا کہ آپ ہر موضوع پر لکھتے ہیں مگر کراچی کے مسائل پر آپ ا پنے قلم کو استعمال کرنے سے گریزاں ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے ناقدین کو مروا دیتی ہیں ، ہم آپ سے یہ امید کرتے ہیں کہ آپ یورپ اور امریکا کے اس قسم کے ڈر سے آزاد ہیں۔ اس موقع پر شازیہ ہدایت اللہ رند شہناز سعید سومروموجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :