سانحہ سیہون کے خلاف شیعہ اور سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سانحہ سیہون کے خلاف شیعہ اور سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون میں بے گناہ افراد کی شہادت کے خلاف شیعہ تنظیموںکی جانب سے مرکزی امام بارگاہ سے ایک احتجاجی جلوس سید فضل عباس بخاری، سید احسان شاہ ،دیدارتھیم ،سید گلزار شاہ ،بندہ علی جعفری کی قیادت میں نکالا گیا جس میں شیعہ تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی واقع کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنما?ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے نام پر ملک میں دہشت گردی کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلاجارہاہے پورے ملک میں بلا تفریق آپریشن کیاجائے جبکہ سنی تحریک کی جانب سے درگاہ عبدالنبی شاہ سے ایک احتجاجی مظاہرہ سید اعجاز علی شاہ ،عبدالغفار بروہی ،علی مردان کھوسو،عامر علی کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا ڈی سی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما?ںنے کہاکہ درگاہوںکو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے مسلم دشمن قوتیں تفرقہ پھیلا کر ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہم سب متحدہیں اور ایسی سازشوںکو ناکام بنائیںگے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاجائے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔