بھٹ آئی لینڈ میں رہائش پذیر عوام کی جانب سے سیوریج اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے حوالے سے موصولہ شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بھٹ آئی لینڈ اور بابا آئی لینڈکا ہنگامی دورہ کیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) بھٹ آئی لینڈ میں رہائش پذیر عوام کی جانب سے سیوریج اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے حوالے سے موصولہ شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بھٹ آئی لینڈ اور بابا آئی لینڈکا ہنگامی دورہ کیا،انہوں نے رہائش پذیر عوام سے ملاقات کی اور مسائل سنے عوام نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی خراب صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج سسٹم عدم توجہی کے باعث انتہائی مخدوش ہوچکا ہے جس باعث عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں آمد و رفت کے ساتھ ساتھ حشرات الارض کی بہتات کی وجہ سے نت نئی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے ایڈمنسٹریٹر عوام کو یقین دلایا کہ بھٹ آئی لینڈ میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو بھٹ آئی لینڈ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو جلد از جلد بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب افرادی قوت کو بروئے کار لانے اور دو مذید کچرہ کنڈیاں بنانے کے احکامات جاری کئے، جبکہ نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سیوریج لائینوں کی مرمت اور درستگی کے کام برق رفتاری سے مکمل کئے جائیں بعد ازاں انہوں نے بھٹ آئی لینڈ میں موجود کمیونیٹی سینٹر اور ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور کمیونیٹی سینٹر کے اطراف سن شیڈ لگانے اور ڈسپنسری کی مرمت کرنے کے احکامات دئے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بھٹ آئی لینڈ میں انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر شروع کردئے گئے ہیں کمیونیٹی سینٹر کے اطراف سن شیڈ اور ڈسپنسری کی مرمت کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :