طارق مدنی کی لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں دہشتگر دی کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں دہشت گر دی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

گزتہ پانچ روز میں د ہشت گردی کے آٹھ واقعات اور اس کے نتیجے میں 100سے زائد قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکتوں نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماو مشا ئخ اور صحافیوں سے اپنے دفتر میںگفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ حکمران نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوںکے خلاف استعمال کرنے کے بجا ئے دینی مدارس ، مذہبی جماعتوں اور رہنماؤں کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں حالا نکہ حالیہ دہشت گردی کی ذمے د ا ری جماعت الاحرار اور داعش قبول کرچکی ہے اور وہ افغانستان میں ہیں، لیکن پھر بھی حکومت افغان حکومت سے دہشت گردوں کی حوالگی کا سنجیدگی مطا لبہ نہیں کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ افغان حکومت کے تعاون سے افغانستان میں کارروائی کرکے دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور دوسر ی طر ف قیام امن کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام اور دینی و سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلوائے۔