کراچی میں رینجرز کے ساتھ دو الگ مقابلوں میں18دہشتگرد ہلاک

جمعہ 17 فروری 2017 23:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) کراچی میں رینجرز کے ساتھ دو الگ الگ مقابلوں میں18دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، ریڈیو پاکستان کے مطابق پہلے واقعہ میں سپرہائی وے پرکتھوڑکے قریب 07 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ریڈیو پاکستان کے مطابق رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ان دہشت گردوں نے سیہون شریف میں امدادی کام کے بعد کراچی واپس آنیوالے قافلے پر حملہ کیا، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، اس کے علاوہ منگھو پیر کے علاقے میں ایک اور واقعے میں تلاشی کی ایک کارروائی میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ رینجرز کے 02 اہلکار بھی زخمی ہوئے، رینجرز کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کاتعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا، بنوں میں بکاخیل کے مقام پر بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران 04 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :