پاک افغان بارڈرکے قریب سکیورٹی فورسزکی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری،17 ہلاک

جمعہ 17 فروری 2017 23:26

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فورسز کی جوابی کارروائی میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور 6 ٹھکانے تباہ کر دیے۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل کے علاقے لوئے شلمان کے قریب سرحدی علاقے رینہ پرچائو سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی جوان زخمی ہوئے فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی دیر تک جاری رہی ، لوئے شلمان میں سمسئی کے مکینوں کو مکانات عارضی طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر طورخم بارڈر بند ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لنڈی کوتل کے علاقے لوئے شلمان کے قریب سرحدی علاقے رینہ پرچائو سے افغانستان میں روپوش دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ذرائع کے مطابق دو ایف سی کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ مئوثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 17 دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز بھی پاک فورسز نے رینہ پرچائو میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور مار ٹر گولوں کی شیلنگ کی ہے

متعلقہ عنوان :