وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دوا خواتین سمیت11اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر کے محکمے الاٹ

خواجہ وسیم کوآپریٹو،عظمیٰ بخاری اطلاعات و ثقافت ،امجد علی جاوید بہبو د آبادی،رانا افضل داخلہ،میاں طاہرسیاحت کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر

جمعہ 17 فروری 2017 23:24

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دوا خواتین سمیت11اراکین اسمبلی کو پارلیمانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دوا خواتین سمیت11اراکین پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر کے محکمے الاٹ کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد وسیم کو پارلیمانی سیکرٹری برائے کوآپریٹو،عظمیٰ زاہد بخاری کو اطلاعات و ثقافت ،ملک محمد علی کھوکھر پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ کیئر،امجد علی جاوید کو بہبو د آبادی،محمد نعیم صفدر انصاری کمیونیکیشن ، ورکس ،چوہدری حسن ریاض کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ،رانا محمد افضل کو داخلہ،شاہین اشفاق کو پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین،کرم الٰہی بندیال کو توانائی ،چوہدری فقیر حسین ڈوگر کو جیل خانہ جات جبکہ میاں طاہر کو سیاحت کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔