چیف جسٹس ثاقب نثار کی شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کی رہائشگاہ آمد

جمعہ 17 فروری 2017 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر چیف جسٹس کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔