ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش میں پیشرفت جاری

․ گزشتہ24گھنٹوں میںپنجاب سمیت ملک بھرمیں کومبنگ اور خفیہ اطلاعات(آئی بی او) پر مبنی آپریشنز میں 100سے زائددہشتگردہلاک کردیئے گئے ملک دشمن ایجنڈے کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم کواپنی سیکیورٹی فورسز پرمکمل اعتماداورانحصارکرناچاہیے، فوج پاکستانی عوام کودرپیش ہرطرح کے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنی کیلئی تیارہے، آرمی چیف

جمعہ 17 فروری 2017 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش میں پیشرفت جاری ، گزشتہ24گھنٹوں میںپنجاب سمیت ملک بھرمیں کومبنگ اور خفیہ اطلاعات(آئی بی او) پر مبنی آپریشنز میں 100سے زائددہشتگردہلاک کردیئے گئے ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد آرمی چیف کی جانب سے گزشتہ روز دیئے گئے حکم کے بعد دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش میں پیشرفت جاری ہی پنجاب سمیت ملک بھرمیں کومبنگ اورآئی بی اوآپریشن میں 100سے زائددہشتگردہلاک کر دیا گیا ہے ۔

پاک افغان سرحدپردہشتگردوں کے ٹھکانوں کوبھی نشانہ بنایاجارہاہے سیکیورٹی فورسزکوپاک افغان بارڈرکی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے سیکیورٹی وجوہات کی بناپرگزشتہ رات سے،افغانستان سے پا کستان کی جانب نقل وحرکت بندکردی گئی ہے سیکیورٹی وجوہات کی بناپرگزشتہ رات سے ہی بارڈربندکردیاگیاہے افغانستان سیکور ئی بھی غیرقانونی انٹری نہیں ہونیدی جائیگی۔

(جاری ہے)

پنجاب سمیت ملک بھرمیں کومبنگ اورآئی بی اوآپریشن سے معلوم ہوا دہشت گردی کے واقعات کے رابطے سرحدپارسے تھے،مارے گئے دہشت گردوں کاتعلق مختلف تنظیموں سے ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن ایجنڈے کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم کواپنی سیکیورٹی فورسز پرمکمل اعتماداورانحصارکرناچاہیے، فوج پاکستانی عوام کودرپیش ہرطرح کے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنی کیلئی تیارہے۔

متعلقہ عنوان :