جامعہ کراچی: انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جامعہ کراچی کے دفترمشیر امورطلبہ کی جانب سے انگریزی مضمون نویسی مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مضمون کا عنوان ’’سوشل میڈیا ایز اے ٹول فارپیس بلڈنگ‘‘ ہے جس کے لئے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مضامین اپنے شعبہ جاتی مشیر امورطلبہ سے منظور کرواکر ان ہی کے توسط سے دفتر مشیر امور طلبہ کو 16 مارچ تک ارسال کردیں۔ مقابلے کے نتائج کا اعلان مارچ 2017ء کے تیسرے ہفتہ میں کیا جائے گا۔