جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ اجلاس کی قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے حالیہ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 29 دسمبر 2016ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی سیلڈ رپورٹ کو اجلاس میں پیش کیا گیا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ رپورٹ کی نقول تمام ممبران کوفراہم کی جائیں گی، اس کے بعد ہی ممبران اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہناز غازی، ڈاکٹر عبید خان، ڈاکٹر نعیم قریشی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور شاہین خان کے معاملات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سرقہ نویسی کمیٹی کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد کمیٹی سرقہ نویسی پالیسی کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ شہید پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے خاندان کی مالی اعانت کے لئے 50 ہزار روپے ماہانہ 12 سال تک دیئے جانے کی منظوری دی گئی۔ بینک برانچز اور بوتھ کے کرایہ میں اضافے کی اصولی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ لیگل ویٹنگ کے بعد نیا معاہدہ تیار کر کے کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شیخ ندیم الزماں کو پریکٹسنگ الائونس دیئے جانے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :