لاہور ہائیکورٹ کاغیر قانونی فیصلے پر سول جج اور ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

جمعہ 17 فروری 2017 23:21

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی فیصلے پر سول جج اور ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جسٹس شجاعت علی خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوا دی ،جسٹس شجاعت علی خان نے محمد رمضان شاہد کی درخواست پر 14صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلہ میں کہاگیا کہ سول جج سمندری رانا شہزاد اشرف اور ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے اپنے ہی 2011 کے فیصلے کے خلاف 2014 کو حکم جاری کیا بادی النظر میں سول جج اور ایڈیشنل سیشن جج نے ایک فریق کو نوازتے ہوئے فیصلہ دیا، جسٹس شجاعت علی خان نے فیصلہ کی کاپی چیف جسٹس منصور علی شاہ کو بھجوادی اور سفارش کی کہ سول جج رانا شہزاد اشرف اور ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :