پنجاب یونیورسٹی کی125ویں کانووکیشن کی ریہرسل اتوار کو ہوگی

جمعہ 17 فروری 2017 23:21

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کی125ویںکانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 19فروریء بروزاتوارکو صبح8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں طلبائو طالبات کی شمولیت لازمی ہے جبکہ کانووکیشن بروزسوموار20فروری کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے سرفہرست 5طلبائو طالبات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم جن طلباء طالبات کو دعوت نامے نہیں ملے وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کانووکیشن میں انڈر گریجوئٹ سیشن2011-15ء اورایم اے /ایم ایس سی ، ایم ایس /ایم فل سیشن 2013-15ء کے مختلف شعبہ جات کے طلبائو طالبات کوڈگریاں اور میڈلز دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پی ایچ ڈی کے فاضل طلبائو طالبات جو سال2016ء کے دوران کامیاب ہوئے ان کوبھی ڈگریاں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :