پیف پارٹنر سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ شروع،پہلے اور دوسر ے روز 610پارٹنر سکولوںکے طالبعلموںنے حصہ لیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:18

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے -’نیو سکول پروگرام سے منسلک 33اضلاع کے پارٹنر سکولوں کے 12ویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے پہلے اور دوسرے دن33 اضلاع سے 610پارٹنر سکولوںکے طالب علموںنے حصہ لیا ۔جبکہ ا س حوالے سے فیلڈٹیمیں اکیڈمک ڈیویلپمنٹ یونٹ ڈیپارٹمنٹ میں موجود کنٹرول روم سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا ہے۔