ویٹرنری یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوا می لا ئیو سٹاک نیو ٹر یشن سمٹ کا آغا ز 21 فرو ری کوہوگا

جمعہ 17 فروری 2017 23:18

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور میں دو روزہ بین الاقوا می لا ئیو سٹاک نیو ٹر یشن سمٹ کا آ غا ز21 فرو ری کوہو گا ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر برائے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ پنجاب آصف سعید منیس نیو ٹریشن سمٹ کی افتتا حی تقریب کی صدارت کر یں گے جبکہ دنیا کے مختلف مما لک جن میںپا کستان سمیت چا ئنہ ، تر کی،بنگلا دیش، متحدہ عر ب اما رات،ہنگر ی اور ہا لینڈ سے تحقیق کار، اسا تذہ ، طلبہ، ما ہرین اور لا ئیو سٹاک انڈسٹری سے متعلقہ پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد شر کت کر ے گی ۔

نیوٹر یشن سمٹ میں ما ہرین دورحا ضر کے جدید تحقیقی اُصو لو ں پر مبنی فیڈ ٹیکنا لو جی و مینجمنٹ کی رو شنی میں مویشیو ں اور چارے کی پیدا وار بڑھا نے اور ان کو فر بہ کر نے سے متعلقہ 20 زبا نی اور40پو سٹر پر یزنٹیشن دیں گے۔ نیو ٹر یشن سمٹ کا مقصد لا ئیو سٹاک کی تر قی کیلئے سٹیک ہو لڈرز اور گورنمنٹ ریگو لیٹری با ڈیز کے روا بط کو فرو غ دینا نیزپا کستان میں لائیو سٹاک نیو ٹریشن کو در پیش مسا ئل و چیلنجز سے نبٹنے کیلئے منا سب تجا ویز مر تب کر نا ہے۔