لاہور،دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ مقررین

جمعہ 17 فروری 2017 23:18

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

لاہور ، پشاور اور سہیون شریف میں بم دھماکے پاکستان پر حملہ ہیں، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم دعا یوم مذمت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔ وفاق المساجد پاکستان کے تحت 74000 سے زائد مساجد میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :