پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامزبہت ضروری ہیں،چیف الیکشن کمشنر

جمعہ 17 فروری 2017 23:16

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردارمحمد رضا خان نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامزبہت ضروری ہیں، ایسے تربیتی پروگرامز الیکشن کمیشن کے افسران کو آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد میں مددگار ثابت ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) میں سینئر لیڈرشپ مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے الیکشن کمیشن کے افسران میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

الیکشن کمیشن نی6 روزہ تربیتی پروگرام13 سے 18 فروری لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اوریواین ڈی پی کے تعاون سے الیکشن کمیشن کے گریڈ 19 اور اس سے سینئر گریڈ کے اعلیٰ افسران کی استعداد کارکو بڑھانے کیلئے منعقد کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میںوائس چانسلرلاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزڈاکٹر سہیل ایچ نقوی، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں عورت فائونڈیشن، ہیومن رائیٹس کمیشن، شرکت گاہ، خواتین کو بااختیار بنانے کی تنظیم وائزاور کشف فائونڈیشن سمیت دیگر این جی اوز ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔مذکور بالاہ تربیتی پروگرام کا مقصد الیکشن کمیشن کے سینیئر افسران کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کرنا ہے تا کہ وہ اپنا اہم قومی فریضہ مزید بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :