دہشتگردی کی لہر،سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میںیوم احتجاج منایا گیا

جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردو ں کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور،شہداء کیلئے کیلئے قر آن خوانی کا اہتمام

جمعہ 17 فروری 2017 23:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام دہشتگردی کی تازہ لہر کے خلاف فیصل آباد سمیت ملک بھر میںیوم احتجاج منایا گیا۔اس موقع پر جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردو ں کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور سیہون شریف، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے قر آن خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں جامع غوثیہ میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لال شہباز قلندر کے مزار پر حملہ اہل حق کے دل پر حملہ ہے۔ ماضی میں مزارات اولیاء پر حملوں کے ملزمان گرفتار ہو جاتے تو سانحہ سیہون شریف نہ ہوتا۔ نیشنل ایکشن پلان پر ایک نہیں کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دپانچ دنوں میں آٹھ دھماکوں نے حکومت کی ناکامی ثابت کردی ہے۔

دہشتگردی کی تازہ لہر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ن لیگ کا کالعد م جماعتوں کے بارے میں نرم گوشہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ حکومت کی غفلت کی وجہ سے داعش کا نیا فتنہ جنم لے رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل سانحہ سیہون شریف کے خلاف بھر پور آوازاٹھائیگی ۔ اہلسنّت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاک فوج کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

یوم احتجاج کے موقع پر لاہور میں مفتی محمد حبیب قادری، کوئٹہ میں مولانا وزیر القادری ،کراچی میں مولانا تنویر الاسلام ، گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا،گوجرانوالہ میں مولانا محمد اکبر نقشبندی، پشاور میں سید جواد الحسن کاظمی، منڈی بہائو الدین میں صاحبزادہ عمار سعید، پشاور میں مفتی محمد مقیم خان نیاجتماعات سے خطاب کیا اور پر امن احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔

متعلقہ عنوان :