الخدمت کراچی مدارس تفہیم القرآن کے تحت سالانہ تقریب تقسیم اسناد

جمعہ 17 فروری 2017 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) الخدمت کراچی مدرسہ تفہیم القرآن کے تحت کاٹھور اور اولڈتھانہ ملیر کے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوںکے لئے سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔دو مقامات پر منعقدہ پروگرام میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام ،امیر ضلع شرقی یونس بارائی ، نگراں الخدمت مدارس تفہیم القرآن کراچی قاسم رشید ،چیف ایگزیکیٹیو کاٹھور پولٹری سروسز قادر بخش بلوچ ،چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل ملیر سلمان عبداللہ مراد، رہنما پیپلز پارٹی ملیر ریاض بلوچ ،عبدالرزاق بلوچ،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ملیر ابو بکر میمن، یوسی چیئر مین کاٹھور عبدالغنی ،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی محمد سلیم بلوچ ،مدرسہ مہتمم پروفیسر عبدالعزیز و دیگرمعزز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں بچوں کے درمیان ،حسن قرائ ت ،نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی قابلیت کے جوہر دیکھا ئے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام نے کہا کہ الخدمت کراچی شہر بھر میں 100سے زائد مدارس میں 6000بچوں کو دینی و عصری علوم فراہم کر ہی ہے۔انھوں نے کہا کہ انسانوں کی بھلائی اللہ اور اس کے رسول کے احکامات میں ہے ،آج ہم نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ کر مکمل دنیاوی تعلیم پر انحصار کیا ہوا ہے جبکہ ہمارے لئے راہ نجات دینی تعلیمات سے وابسطہ ہیں ،انھوں والدین کو مخاطب ہو کر کہا کہ بچوں کی پہلی درس گاہ ان کے اپنے والدین ہے استادوں سے زیادہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر دھیان دیں یہ بچے ہی ہمارا سرمایہ ہیں اور مستقبل میں انہیں ہی ہمارے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زمہ داری کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو دینی اور عصری علوم ساتھ ساتھ دلوائیں۔پروگرام میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی یونس بارائی نے کہا کہ الخدمت بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے اور شہر بھر میں قائم یہ مدارس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انھوںنے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ الخدمت کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ تعاون کریں تاکہ غریب و متوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکے۔

نگراں الخدمت مدارس تفہیم القرآن کراچی قاسم رشید نے کہا کہ الخدمت شہر کے ساتھ ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی غریب اور مستحق افراد کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے اس وقت الخدمت کے تحت قائم مدارس میں بچوں کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ،ہر سال ہزاروں بچے حفظ اور ناظرہ قرآن مکمل کر رہے ہیں۔دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ الخدمت کے تحت 5بڑے اسکول بھی قائم ہیں جو بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔پروگرام کے آخر میں بچوں میں اسناد اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :