نوشہروفیروز ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

جمعہ 17 فروری 2017 23:14

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) نوشہروفیروز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جانحق،واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ،مقدمہ داخل نہیں ہوا،پولیس ہیڈمحرر لاکھا روڑ پولیس محمد موسیٰ کلہوڑو کے مطابق گذشتہ رات گائوں ملک شاہد اعوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 35سالہ مکھن مغیری اور انکی بیوی فرزانہ کو قتل کردیا ، پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے پولیس اور فریادی دھنی بخش نے سراغ رساں کتے منگوائے گئے تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا،انہوں نے بتایا کہ تاحال مقدمہ درج نہیں ہواہے۔

متعلقہ عنوان :