سیہون میں خودکش حملہ کے بعد ضلع ٹھٹھہ ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 23:14

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سیہون میں خودکش حملہ کے واقعے کے بعد ٹھٹھہ ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ، واقعے کی اطلاع کے فوری بعد ٹھٹھہ کی انتظامیہ نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی اور پولیس نفری میں اضافہ کرکے حیدرآباد اور کوٹڑی کے طرف آنیوالے راستوں کی ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

جوکہ صبح تک جاری رہا ، جبکہ حیدرآباد ، کراچی سے ٹھٹھہ کے طرف آنیوالے بیرونی راستوں پر پولیس کی گشت میں اضافہ کیا گیا اور مکلی اور ٹھٹھہ کی اہم درگاہوں حضرت عبداللہ شاہ اصحابی ، درگام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی ، درگاہ شاہ کمال ، درگام شاہ مسکین ، درگام شاہ گوہر گنج پر پولیس کی سخت سیکورٹی تعینات کرکے عارضی طور پر درگاہوں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے ، اے ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی ایس پی ٹھٹھہ کی سربراھی میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے رات بھر گشت کا سلسلہ جاری رکھا ، دوسری جانب مکلی کی خاصخیلی ، درس اور بلوچ برادری کے مختلف خاندانوں نے سیہون درگا لال شھبازقلندر کی زیارت پرجانیوالے اور مقیم رشتہ داروں سے خیرخیریت پوچھتے رہے ،

متعلقہ عنوان :