افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن شروع، افغانستان کے مشرقی صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 19:35

افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن شروع، افغانستان ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا بڑا آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ کے شہر سیہون شریف میں واقع حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تانے بانے افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

 پاک فوج افغانستان میں روپوش ان دہشت گردوں کو بھی چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔ اب کئی غیر ملکی خبر ساں اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کیخلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج نے جمعہ کے روز افغانستان کے مشرقی صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ یہ وہی صوبہ ہے جہاں داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت روپوش ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف افغانستان کے اندر کوئی کاروائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :