کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کامیاب کاروائی ، بچہ کے اغواء اور بیدردی قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران 7,8سالہ بچہ مدثرکے اغواء اور بعد میں بیدردی سے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔مدعی نعمت اللهولد امان گل سکنہ نمک منڈی شاہ قبول حال ارباب روڈ بلا ل لین نے 13.02.2017 کو اپنے بیٹے مدثر بعمر 7,8سال کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے جس میں لطیف خان اے ایس آئی نے انکوائری شروع کی جو کہ دوران انکوائری پایا گیا کہ طفل مدثر کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے اس بابت سی سی پی او محمد طاہر خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ،ایس پی کینٹ عمران ملک کی زیر قیادت ،ڈی ایس پی ٹائون سیف الله خان اورایس ایچ او تھانہ ٹائون محمد آصف خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جنہوں نے 24گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کا سراغ لگا کر ملزمان 1عبداللہ ولد شاہ محمد سکنہ افغانستان حال بلال لین ارباب روڈ 2مدثر زمان ولد محمد نبی سکنہ گڑھی قمر دین سفید ڈھیری 3عبدالله ولد محمد نورسکنہ افغانستان حال ارباب روڈ کو گرفتار کرکے جنہوں نے دوران انٹاروگیشن انکشاف کیا کہ ہم نے طفل مدثر کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا جو بعد میں بچے نے ہم کو پہچان لیا اسی وجہ سے بچے کو قتل کر دیا ہیں جو کہ پلوسی قبرستان ایک قبر میں دفنایا ہے جس کو حسب نشادہی ملزمان پلوسے قبرستان کے ایک قبر سے برآمد کر لیا ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک ملزم کامران ولد نواز سکنہ ساکن تہکال پایان عدم گرفتار ہے ۔جنکے خلاف مقدمہ علت 147مورخہ 14,02,2017جرم 364Aتھانہ ٹائون درج رجسٹرہوکر تفتیش ملک تاج خان SIکر رہا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر کار نمبریVT 226بھی برآمد ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :