وفاقی حکومت قومی سلامتی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے، مولا بخش چانڈیو

قلندر کی نگری ایک مقدس جگہ ہے ، کوئی افسوس ناک واقعہ پیش آتا ہے تو وزیر داخلہ نظر نہیں آتے، وزیراعظم کو زخمیوں کی عیادت کرنی چاہیے تھی ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے انفارمیشن سیکریٹری مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی سلامتی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے جس کے باعث ملک میں بزرگان دین کی درگاہوں پر بھی خودکش حملے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قلندر کی نگری ایک مقدس جگہ ہے ۔انہوں نے کہا جہاں پر بھی کوئی افسوس ناک واقعہ پیش آتا ہے تو وزیر داخلہ نظر نہیں آتے۔

وزیر اعظم پا کستان کو آج سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنا چاہئے تھی۔انہوں نے یہ بات آج میڈیا سے سول ہسپتال حیدرآبامیں دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر داخلہ سے تو سابقہ وزیر داخلہ رحمان ملک اچھے تھے جو مشکل گھڑی میں نظر تو آتے تھے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے تاذہ واقعات وفاقی حکومت کی ناکامی کے ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کے دہشتگردی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور سیکیورٹی ادارے صرف افسوس کر کے جان چھڑاتے رہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ ذمے دار انسان ہے انہوں نے رات کو ہی زخمیوں کے لئے ایمبولنسز ادویات اور دیگر ضروری اشیا فراہم کیںاور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے لوگوں کو اپنی اصل جگہ پہنچانے کی پوری کوشش بروئے کار لائی جائے گی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل گڑی میں عوام کے ساتھ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے کامیابی کے کچھ وقت بعدہی دہشتگرد وں کے حملوں میں بے گناہ عوام کا شہید ہونا ایک افسوس ناک اور بزدلانہ کاروائی ہے۔اس موقع پر پی پی پی کے سینٹر عاجز دھامرا، نادر خواجہ، برکت ببر اور سول ہسپتال کے ایم ایس بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :