بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے،پاکستان علماء کونسل

دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے،مقررین کی یوم دعا اوریوم مذمت کے موقع پر خطاب میں اظہار خیال

جمعہ 17 فروری 2017 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ۔ لاہور ، پشاور اور سہیون شریف میں بم دھماکے پاکستان پر حملہ ہیں ۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے ۔

حکومت افغانستان اور ہندوستان کے مسئلہ پر مصلحتوں کو ترک کرے ۔ افغانستان اور ہندوستان دوستی کی کوششوں کے بدلے بارود ، دھماکے اور خود کش حملے دے رہے ہیں۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم دعا یوم مذمت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔ وفاق المساجد پاکستان کے تحت 74000 سے زائد مساجد میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر (گوجرانوالہ ) ، مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور) ، مولانا عبد الحمید وٹو (قلعہ دیار سنگھ) ، مولانا اسد اللہ فاروق (جامعہ مسجد منظور الاسلامیہ لاہور) ، مولانا محمد مشتاق لاہوری (جامعہ مسجد نہر والی جلو موڑ لاہور) ،مولانا عبد الحمید صابری (جامع مسجد معاذ بن جبل ؓ اسلام آباد)، مولانا نعمان حاشر (راوالپنڈی)، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مفتی وحید احمد (کوئٹہ)، قاری خلیل احمد سراج (ڈیرہ اسماعیل خان )، صاحبزادہ انوار الحق مجاہد (ملتان) ، مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال) ، مفتی عمر فاروق (خانیوال)، مولانا سعد اللہ شفیق (رحیم یار خان) ، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال)، مولانا عمر عثمانی (گجرات) ، قاری وقار احمد عثمانی ( سرگودھا) ، مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ) ، مولانا احمد مکی ، مولانا اشفاق پتافی(مظفر گڑھ)، مولانا سمیع اللہ ربانی (لیہ)، مولانا فہیم الحسین فاروقی (شیخو پورہ) ، مولانا طارق ندیم (پاکپتن) ، مولانا محمد اعظم (فیصل آباد)، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، مولانا ارشاد احمد (نارووال )، میاں راشد منیر (سیالکوٹ)، حافظ محمد امجد محمود معاویہ (گوجرانوالہ)، سید عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں) ، مولانا مبشر حضور (بہاولپور) ، مولانا خورشید نعمانی (بہاولنگر) ، مولانا اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان) ، مولانا عبید اللہ صابر (راجن پور) ، مولانا عبد العلیم (جھنگ) ، مولانا رسال الدین آزاد (قصور)، حاجی محمد طیب شاد قادری (ننکانہ) اور دیگر نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :