بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا پیپرایگزامنر کے معاوضے میں5روپے فی پیپر اضافہ کرنے کا فیصلہ

معاوضہ بڑھ کر40روپے فی پیپر ہوجائے گا

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے پیپرایگزامنر کے معاوضے میں5روپے فی پیپر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس فیصلے پر عملدرآمد لاہور بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت پیپرز ایگزامینر لاہور بورڈ سے 35روپے فی پرچہ معاوضہ وصول کررہے ہیں 5روپے اضافہ کے ساتھ یہ معاوضہ بڑھ کر40روپے فی پیپر ہوجائے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پیپرزایگزامنر 8لاکھ طلباء کے اضافی پرچے چیک کریں گے معاوضہ بڑھانے کا مقصد مردم شماری کی ڈیوٹیوں کی وجہ سے اساتذہ کے بحران سے نمٹنا ہے۔(اے ملک)