دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر وفاقی وزراء صوبائی وزراء اور اقلیتی وزراء کی سکیورٹی بڑھادی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر وفاقی وزراء صوبائی وزراء اور اقلیتی وزراء کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اس سلسلے میں لاہور پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ جو وفاقی وزراء لاہور آئیں گے ان کے ساتھ اضافی نفری کے ساتھ ساتھ خصوصی سکواڈ بھی تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب کے صوبائی وزراء کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے خصوصی طور پرپنجاب کے اقلیتی وزراء کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔