پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سیکٹری پنجاب اسمبلی کے پاس قرارد جمع

جمعہ 17 فروری 2017 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ایک قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ قرارداد میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔(قیوم زاہد)